الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. البَابُ السَّادِسُ فِي حُبُّ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم لِلْمَدِينَةِ وَتَسْمِيتِهَا بِطَيِّبَةً وَكَرَاهَةِ تَسْمِيتِهَا بِيثْرِبَ
باب ششم: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدینہ منورہ سے محبت اور آپ کا اس کو طیبہ کا نام دینا اور اس کے یثرب کے نام کو ناپسند کرنا
حدیث نمبر: 12660
عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ فَأَبْصَرَ جُدْرَانَ الْمَدِينَةِ أَوْضَعَ رَاحِلَتَهُ، فَإِنْ كَانَ عَلَى دَابَّةٍ حَرَّكَهَا مِنْ حُبِّهَا.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سفر سے واپسی پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نظر جب مدینہ کی دیواروں پر پڑتی تو مدینہ سے محبت کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی اونٹنی کو تیز کردیتے اور اگر کسی دوسرے جانور پر سوار ہوتے تو اسے بھی تیز چلنے کے لیے حرکت دیتے۔ [الفتح الربانی/كتاب الفضائل/حدیث: 12660]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 1802، 1886، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12619 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12646»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 1802
Al-Fath al-Rabbani Hadith 12660 in Urdu