🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
45. البابُ النَّاسِعُ فِي فَضْلِ الْبَقِيعِ وَأَحُدٍ وَالْحِجَازِ
باب نہم: بقیع، احد اور حجاز کی فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12708
وَعَنْهُ مِنْ طَرِيقٍ آخَرَ قَالَ أُمِرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُصَلِّيَ عَلَى أَهْلِ الْبَقِيعِ فَصَلَّى عَلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةً ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فَلَمَّا كَانَتِ اللَّيْلَةُ الثَّانِيَةُ قَالَ ”يَا أَبَا مُوَيْهِبَةَ أَسْرِجْ لِي دَابَّتِي“ قَالَ فَرَكِبَ فَمَشَيْتُ حَتَّى انْتَهَى إِلَيْهِمْ فَنَزَلَ عَنْ دَابَّتِهِ وَأَمْسَكْتُ الدَّابَّةَ وَوَقَفَ عَلَيْهِمْ أَوْ قَالَ قَامَ عَلَيْهِمْ فَقَالَ ”لِيَهْنِكُمْ مَا أَنْتُمْ فِيهِ مِمَّا فِيهِ النَّاسُ أَتَتِ الْفِتَنُ كَقِطَعِ اللَّيْلِ يَرْكَبُ بَعْضُهَا بَعْضًا الْآخِرَةُ أَشَدُّ مِنَ الْأُولَى فَلِيَهْنِكُمْ مَا أَنْتُمْ فِيهِ“ فَذَكَرَ نَحْوَهُ
۔ (دوسری سند)سیدنا ابو مویہبہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بقیع قبرستان والوں کے حق میں دعا کرنے کا حکم دیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک رات میں تین مرتبہ ان کے حق میں دعائیں کیں، جب دوسری رات ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ابو مویہبہ! میری سواری تیار کرو۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سواری پر سوار ہوئے اور میں پیدل چلا، تاآنکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اہل بقیع کے پاس جا پہنچے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی سواری سے نیچے اترے اور میں نے سواری کو پکڑ لیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہاں کھڑے ہوئے اور فرمایا: اے اہل بقیع! تم جس حال میں ہو، تمہیں مبارک ہو، اِدھر تو رات کے ٹکڑوں کی طرح فتنے چڑھے آ رہے ہیں، ہر بعد والا فتنہ پہلے والے سے سخت ہے، لہذا تم جس حالت میں ہو، تمہیں یہ مبارک ہو۔ [الفتح الربانی/كتاب الفضائل/حدیث: 12708]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 16092»
وضاحت: فوائد: … بقیع قبرستان تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اہل بقیع کے لیے بخشش طلب کرنے کے لیے اس قبرستان کی طرف تشریف لے جاتے تھے۔

الحكم على الحديث:
انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 16092


Al-Fath al-Rabbani Hadith 12708 in Urdu