🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
50. باب ما يقول المستمع عند سماع الأذان والإقامة وبعد الأذان
آدمی اذان اور اقامت سنتے وقت اور اذان کے بعد کیا کہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1291
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِتَلَعَاتِ الْيَمَنِ فَقَامَ بِلَالٌ يُنَادِي فَلَمَّا سَكَتَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (مَنْ قَالَ مِثْلَ مَا قَالَ هَٰذَا يَقِينًا دَخَلَ الْجَنَّةَ) )
سیّدنا ابوہریرۃ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ یمن کے بلند ٹیلوں پر تھے، سیّدنابلال رضی اللہ عنہ کھڑے ہو کر اذان کہنے لگے، جب وہ اذان سے فارغ ہوئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے یقین کے ساتھ اسی طرح (یہ کلمات) کہے، جو اس (بلال) نے کہے تو وہ جنت میں داخل ہو جائے گا۔ [الفتح الربانی/كتاب الصلاة/حدیث: 1291]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ أخرجه النسائي: 2/ 24، وابن حبان: 1667، والحاكم: 1/ 204، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8624 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8609»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مؤذن کے کلمات کا جواب صدقِ دل اور توجہ کے ساتھ دینا چاہیے۔

الحكم على الحديث: حديث صحيح۔ أخرجه النسائي: 2/ 24


Al-Fath al-Rabbani Hadith 1291 in Urdu