الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. شَفَاعَةُ الْمَلَائِكَةِ وَالنَّبِيِّينَ وَالْمُؤْمِنِينَ وَفِيهِ تَتَجَلَّى رَحْمَةُ اللهِ تَعَالَى بِعِبَادِهِ الْمَوَحَدِينَ
فرشتوں، نبیوں اور مومنوں کی شفاعت کا بیان، اس سے واضح ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ توحید والے اپنے بندوں پر کس قدر مہربان ہے
حدیث نمبر: 13111
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ ”سَيَخْرُجُ قَوْمٌ مِنَ النَّارِ احْتَرَقُوا وَكَانُوا مِثْلَ الْحُمَمِ فَلَا يَزَالُ أَهْلُ الْجَنَّةِ يَرُشُّونَ عَلَيْهِمُ الْمَاءَ فَيَنْبُتُونَ كَمَا تَنْبُتُ الْقِثَّاءُ فِي حَمِيلَةِ السَّيْلِ“
سیدنا ابو سعیدخدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کر یم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: عنقریب جہنم سے ایسے لوگوں کو نکالا جائے گا، جو وہاں جل چکے ہوں گے، بلکہ جل جل کر کوئلہ بن چکے ہوں گے، اہل جنت ان پر پانی چھڑکتے رہیں گے، یہاں تک کہ وہ اس طرح صاف ہو کر اُگ آئیں گے، جیسے سیلاب کی جھاگ میں ککڑیاں اُگتی ہیں۔ [الفتح الربانی/بيان الشفاعة للعصاة يوم القيامة/حدیث: 13111]
تخریج الحدیث: «أخرجه مطولا مسلم: 185، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11732 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11755»
وضاحت: فوائد: … جو مواد سیلاب کے ساتھ بہہ کر آتا ہے، اس میں پودا بہت جلدی اگتا ہے۔
الحكم على الحديث:
أخرجه مطولا مسلم: 185
Al-Fath al-Rabbani Hadith 13111 in Urdu