الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
24. سُوقُ الْجَنَّةِ وَصِفَهُ نِسَائِهَا وَغِنَاهُ الْحُورِ الْعِينِ فيها
جنت کے بازار، جنتی عورتوں کی صفات اور جنت میں موتی آنکھوں والی حوروں کے گاہنے کا بیان
حدیث نمبر: 13286
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ ”لِلرَّجُلِ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ زَوْجَتَانِ مِنْ حُورِ الْعِينِ عَلَى كُلِّ وَاحِدَةٍ سَبْعُونَ حُلَّةً يُرَى مُخُّ سَاقِهَا وَرَاءَ الثِّيَابِ“
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: موٹھی آنکھوں والی حوروں میں سے ہر جنتی کی دو دو بیویاں ہوں گی، ہر ایک کے جسم پر ستر ستر لباس ہوں گے، (لیکن نزاکت اور شفافیت کا یہ عالَم ہو گا کہ) ان کپڑوں کے پیچھے سے ان کی ران کا مغز دکھائی دے رہا ہوگا۔ [الفتح الربانی/كتاب النار والجنة/حدیث: 13286]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 3254، 3327، ومسلم: 2834، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8542 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8523»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 3254
Al-Fath al-Rabbani Hadith 13286 in Urdu