🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. ذَبْحُ الْمَوْتِ وَجُلُودُ أَهْلِ النَّارِ فِيهَا وَجُلُودُ أَهْلِ الْجَنَّةِ فِيهَا
موت کو ذبح کر دینے اور جہنمیوں کا ہمیشہ جہنم میں رہنے اور جنتیوں کا ہمیشہ جنت میں رہنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13335
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ وَأَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: ”يُنَادِي مُنَادٍ: أَنَّ لَكُمْ أَنْ تَحْيَوْا فَلَا تَمُوتُونَ أَبَدًا وَأَنَّ لَكُمْ أَنْ تَصِحُّوا فَلَا تَسْقَمُونَ أَبَدًا وَأَنَّ لَكُمْ أَنْ تَشِبُّوا وَلَا تَهْرَمُونَ وَأَنَّ لَكُمْ أَنْ تَنْعَمُوا وَلَا تَبْأَسُوا أَبَدًا فَذَلِكَ قَوْلُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ {وَنُودُوا أَنْ تِلْكُمُ الْجَنَّةُ أُورِثْتُمُوهَا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ} [الأعراف: 43] “
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایک اعلان کرنے والا اعلان کرے گا: اے جنت والو! اب تم ہمیشہ زندہ رہو گے، کبھی مرو گے نہیں،تم تندرست رہو گے، کبھی بیمار نہیں ہو گے، تم ہمیشہ جوان رہو گے کبھی بوڑھے نہیں ہو گے، تم ہمیشہ خوشحال رہو گے، کبھی بدحال نہیں ہو گے، اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کا یہی مفہوم ہے: { وَنُوْدُوْا اَنْ تِلْکُمُ الْجَنَّۃُ اُوْرِثْتُمُوْھَا بِمَاکُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ۔} (اور اعلان کر کے ان سے کہاجائے گا کہ تمہیں تمہارے اعمال کے نتیجے میں اس جنت کا وارث بنایا گیا)۔ [الفتح الربانی/كتاب النار والجنة/حدیث: 13335]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 2837، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11905 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11927»
وضاحت: فوائد: … جب اہل جنت جنت میں اور اہل جہنم جہنم میں جا پہنچیں گے اور اہل ِ شفاعت کی شفاعتوں کے بعد اور اپنے جرائم کی سزا پانے کے بعد جہنم سے رہائی اور نجات پانے والے جب رہا ہو کر اور نجات پاکر جنت میں چلے جائیں گے تو موت کو ایک مینڈھے کی شکل میں جنت اور دوزخ کے درمیان صراط کے اوپر ذبح کر دیا جائے گا اور اعلان کیا جائے گا کہ جو لوگ جنت میں ہیں، وہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے کسی پر موت نہیں آئے گی، اسی طرح جو لوگ جہنم میں ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے او ر کسی کو موت نہیں آئے گی۔ اس اعلان سے اہل ِ جنت کی خوشیوں میں اضافہ ہوجائے گا اور اہل جہنم ِ مزید غمگین اور مایوس ہو جائیں گے۔

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 2837


Al-Fath al-Rabbani Hadith 13335 in Urdu