🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. بَابُ مَا يُبَاحُ قُعُودٌ فِي الْمَسَاجِدِ
مساجد میں جو کام کرنے جائز ہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1371
عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ عَنْ عَمِّهِ أَنَّهُ أَبْصَرَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَاسْتَلْقِيًا فِي الْمَسْجِدِ عَلَى ظَهْرِهِ وَاضِعًا إِحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَى الْأُخْرَى
عباد بن تمیم اپنے چچا سے بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ ایک ٹانگ پر دوسری ٹانگ رکھ کر مسجد میں پیٹھ کے بل چت لیٹے ہوئے تھے۔ [الفتح الربانی/أبواب المساجد/حدیث: 1371]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 475، ومسلم: 2100، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 16430 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 16558»
وضاحت: فوائد: … مسجد میں لیٹنا تو واضح طور پر معلوم ہور ہا ہے۔ نیز درج ذیل حدیث پر غور فرمائیں: سیّدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روا یت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((إِذَا اسْتَلْقٰی أَحَدُکُمْ عَلٰی ظَھْرِہِ فَـلَایَضَعْ إِحْدٰی رِجْلَیْہِ عَلٰی الْأُخْرٰی۔)) یعنی: جب آدمی پیٹھ کے بل چت لیٹا ہوا ہو تو ایک ٹانگ کو دوسری پر نہ رکھے۔ (ترمذي: ۲/۱۲۷، صحیحہ: ۱۲۵۵واخرجہ مسلم: ۶/ ۱۵۴بلفظ: لایستلقین احدکم، ثم یضع احدی رجلیہ علی الاخری)
بظاہر ان دو احادیث میں تعارض نظر آ رہا ہے، لیکن حقیقت میں کوئی تضاد نہیں ہے، کیونکہ نہی والی حدیث کو اس شخص پر محمول کیا جائے گا جس کو ستر کھلنے اور بے پردہ ہونے کا خطرہ ہو، اگر پردے کا مکمل اہتمام کیا ہوا ہو تو پھر اس طرح لیٹنے اور ٹانگ پر ٹانگ رکھنے میں کوئی حرج نہیں، جیسا کہ سیّدنا عبد اللہ بن زید رضی اللہ عنہ بھی بیان کرتے ہیں کہ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ مسجد میں چت لیٹے ہوئے تھے اورایک ٹانگ دوسری ٹانگ پر رکھی ہوئی تھی۔ (بخاری، مسلم)

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 475


Al-Fath al-Rabbani Hadith 1371 in Urdu