الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
22. باب الأماكن المنهي عنها والمأذون فيها للصلاة
ان جگہوں کا بیان جن میں نماز پڑھنے سے منع کیا گیا اور جن میں نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے
حدیث نمبر: 1420
عَنْ أَبِي مَرْثَدٍ الْغَنَوِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ( (لَا تُصَلُّوا إِلَى الْقُبُورِ وَلَا تَجْلِسُوا عَلَيْهَا (وَفِي لَفْظٍ) لَا تَجْلِسُوا عَلَى الْقُبُورِ وَلَا تُصَلُّوا عَلَيْهَا) )
سیّدنا ابو مرثد غنوی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: قبروں کی طرف نماز نہ پڑھو اور نہ ان پر بیٹھو۔ اور ایک روایت کے الفاظ ہیں: قبروں پر بیٹھو نہ ان پر نماز پڑھو۔ [الفتح الربانی/أبواب المساجد/حدیث: 1420]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 972، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 17216)۔ ترقیم بيت الأفكار الدولية: 17348»
وضاحت: فوائد: … ان روایات کا خلاصہ یہ ہے کہ نہ قبر پر بیٹھا جائے، نہ اس پر یا اس کی طرف منہ کر کے نماز پڑھی جائے۔
الحكم على الحديث: أخرجه مسلم: 972
Al-Fath al-Rabbani Hadith 1420 in Urdu