الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
29. بَابُ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ فِي الْكَعْبَةِ
کعبہ کے اندر نفلی نماز پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 1459
عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: قُلْتُ لِعَطَاءٍ: أَسَمِعْتَ ابْنَ عَبَّاسِ يَقُولُ: إِنَّمَا أُمِرْتُمْ بِالطَّوَافِ وَلَمْ تُؤْمَرُوا بِالدُّخُولِ؟ قَالَ: لَمْ يَكُنْ يَنْهَى عَنْ دُخُولِهِ، وَلَكِنِّي سَمِعْتُهُ يَقُولُ: أَخْبَرَنِي أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَمَّا دَخَلَ الْبَيْتَ دَعَا فِي نَوَاحِيهِ كُلِّهَا وَلَمْ يُصَلِّ فِيهِ حَتَّى خَرَجَ، فَلَمَّا خَرَجَ رَكَعَ رَكْعَتَيْنِ فِي قُبُلِ الْقِبْلَةِ، قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ وَقَالَ: ( (هَٰذِهِ الْقِبْلَةُ) )
ابن جریج کہتے ہیں کہ میں نے عطاء سے پوچھاکہ کیاآپ نے سیّدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھاکہ تمہیں صرف بیت اللہ کا طواف کرنے کا حکم دیا گیا ہے، نہ کہ اس میں داخل ہونے کا؟ انہوں نے جواب دیا: وہ اس میں داخل ہونے سے منع تو نہیں کرتے تھے، البتہ میں نے ان کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا تھا: سیّدنااسامہ بن زید رضی اللہ عنہ نے مجھے بتایا کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیت اللہ میں داخل ہوئے تو آپ نے اس کے سارے کونوں میں دعا کی اور نماز نہیں پڑھی،یہاں تک کہ باہر تشریف لے آئے،باہر نکل کرقبلہ کے سامنے دو رکعتیں ادا کیں اور فرمایا: یہ قبلہ ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب المساجد/حدیث: 1459]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط الشيخين و أخرج المرفوع منه البخاري: 398، ومسلم: 1330، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21754، 21809)۔ ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22152»
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط الشيخين و أخرج المرفوع منه البخاري: 398
Al-Fath al-Rabbani Hadith 1459 in Urdu