الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. باب استحباب السترة للمصلي والدنو منها ومن أى شيء تكون وأين تكون من المصلى
نمازی کے لیے سترے کے مستحب ہونے اور اس کے قریب ہونے کا بیان¤اور اس کی وضاحت کہ وہ کس چیز کا ہو اور نمازی کی کس طرف ہونا چاہیے؟
حدیث نمبر: 1477
عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كُنَّا نُصَلِّي وَالدَّوَابُّ تَمُرُّ بَيْنَ أَيْدِينَا فَذَكَرْنَا ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: ( (مِثْلُ مُؤَخَّرَةِ الرَّحْلِ تَكُونُ بَيْنَ يَدِي أَحَدِكُمْ ثُمَّ لَا يَضُرُّهُ مَا مَرَّ عَلَيْهِ) ) وَقَالَ عُمَرُ مَرَّةً: ( (بَيْنَ يَدَيْهِ) )
سیّدنا طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ہم نماز پڑھ رہے ہوتے او ر ہمارے سامنے سے چوپائے گزر جاتے تھے، جب ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے اس چیز کا ذکر کیاتو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کسی کے سامنے پالان کی پچھلی لکڑی جیسی کوئی چیز ہو تو پھر آگے سے گزر جانے والی چیز نقصان نہیں دیتی۔ [الفتح الربانی/أبواب المساجد/حدیث: 1477]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 499، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1388)۔ ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1388»
الحكم على الحديث: أخرجه مسلم: 499
Al-Fath al-Rabbani Hadith 1477 in Urdu