الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
34. باب دفع المار بين يدي المصلي من آدمي وغيره
نمازی کے آگے گزرنے والے آدمی وغیرہ کو روکنے کا بیان
حدیث نمبر: 1486
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ وَأَبِي بَشِيرٍ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِهِمْ ذَاتَ يَوْمٍ فَمَرَّتْ امْرَأَةٌ بِالْبَطْحَاءِ فَأَشَارَ إِلَيْهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنْ تَأْخَّرِي، فَرَجَعَتْ حَتَّى صَلَّى ثُمَّ مَرَّتْ
سیّدنا عبد اللہ بن زید اور ابو بشر انصاری رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک دن ان کو بطحاء مقام پر نماز پڑھا رہے تھے، ایک عورت نے گزرنا چاہا، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے اشارہ کیا کہ وہ پیچھے ہوجائے، پس وہ وا پس لوٹ گئی، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھ لی تو پھر وہ گزری۔ [الفتح الربانی/أبواب المساجد/حدیث: 1486]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه الطبراني في الكبير: 22/ 751، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21888)۔ ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22233»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث سے ثابت ہوا کہ بوقت ِ ضرورت دورانِ نماز ایسا اشارہ کیا جا سکتا ہے، جس سے کوئی بات سمجھانا مقصود ہو، اس کو اِشَارَۃ مُفْہِمَۃ کہتے ہیں۔ کئی دوسری احادیث سے بھییہ مسئلہ ثابت ہوتا ہے۔
الحكم على الحديث: اسناده حسن
Al-Fath al-Rabbani Hadith 1486 in Urdu