🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
34. بَابُ دَفْعِ الْمَارِّ بَيْنَ يَدَيِ الْمُصَلِّي مِنْ آدَمِيٍّ وَغَيْرِهِ
نمازی کے آگے گزرنے والے آدمی وغیرہ کو روکنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1492
عَنْ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَجَدَ وَثَمَّ بَهْمَةٌ أَرَادَتْ أَنْ تَمُرَّ بَيْنَ يَدَيْهِ تَجَافَى
زوجہ ٔ رسول سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول للہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سجدہ کرتے اور وہاں بکری کا کوئی بچہ ہوتا جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے سے گزرنا چاہتا تو (وہ گزر جاتا)۔آپ (سجدہ میں اپنے ہاتھ اپنے پہلوؤں سے) دور کرلیتے۔ [الفتح الربانی/أبواب المساجد/حدیث: 1492]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 496، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26809)۔ ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27345»
وضاحت: فوائد: … سنن ابو داود کی روایت کے الفاظ یہ ہیں: ((اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کَانَ اِذَا سَجَدَ جَافٰی بَیْنَیَدَیْہِ حَتّٰی لَوْ اَنَّ بَھْمَۃً اَرَادَتْ اَنْ تَمُرَّ تَحْتَ یَدَیْہِ مَرَّتْ۔)) بیشک نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سجدہ کرتے تو ہاتھوں کے درمیان فاصلہ کرتے، (یعنی ان کو پہلوؤں سے جدا کرتے) حتی کہ اگر کوئی میمناآپ کے سامنے والے حصے کے نیچے سے گزرنا چاہتا تو وہ گزر جاتا۔

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 496


Al-Fath al-Rabbani Hadith 1492 in Urdu