🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبَسْمَلَةِ عِنْدَ قِرَاءَةِ الْفَاتِحَةِ
سورۂ فاتحہ کی تلاوت کرتے وقت {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیْمِ} (پڑھنے) کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1566
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهَا سُئِلَتْ عَنْ قِرَاءَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: كَانَ يُقَطِّعُ قِرَاءَتَهُ آيَةً آيَةً، {بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ}
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قراءت کے بارے میں سوال کیا گیا، تو انہوں نے جواب دیا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم الگ الگ اور ایک ایک آیت کر کے تلاوت کرتے تھے: {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیْمِ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ اَلرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ مَالِکِ یَوْمِ الدِّیْنِ}۔ [الفتح الربانی/أبواب صفة الصلاة/حدیث: 1566]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، أخرجه ابوداود: 4001، والترمذي: 2927، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26583)۔ ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27118»
وضاحت: فوائد: … سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی اس حدیث کا تعلق آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز سے ہے یا خارج از نماز سے؟ اول الذکر صورت زیادہ مناسب اور راجح معلوم ہو رہی ہے۔ واللہ اعلم بالصواب۔ سیّدنا انس رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قراء ت کیسے ہوتی تھی؟ انھوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تلاوت میں حروف کو لمبا کر کے پڑھا جاتا تھا۔ پھر انھوں نے {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیْمِ} میں {بِسْمِ اللّٰہِ}، { الرَّحْمَنِ} اور {الرَّحِیْمِ} کو لمبا لمبا کر کے پڑھا۔ (صحیح بخاری: ۵۰۴۶)

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره


Al-Fath al-Rabbani Hadith 1566 in Urdu