🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. بَابُ وُجُوبِ قِرَاءَةِ الْفَاتِحَةِ
فاتحہ پڑھنے کے وجوب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1574
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَمَرَهُ أَنْ يَخْرُجَ فَيُنَادِيَ أَنْ ( (لَا صَلَاةَ إِلَّا بِقِرَاءَةِ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ فَمَا زَادَ) )
سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو حکم دیا کہ وہ باہر نکل کر یہ اعلان کریں کہ کوئی نماز نہیں ہے، مگر فاتحہ شریف کے ساتھ اور اس سے زیادہ بھی۔ [الفتح الربانی/أبواب صفة الصلاة/حدیث: 1574]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، وھذا اسناد ضعيف لضعف جعفر بن ميمون، أخرجه ابوداود: 820، والبخاري في القراء ة خلف الامام: 7، والبيھقي في القراء ة خلف الامام: 41، والحاكم: 1/ 239، وابن حبان: 1791، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 9529 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 9525»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث ِ مبارکہ میں فَمَا زَادَ (اور اس سے زیادہ بھی) کی وہی تفسیر ہے، جو اس باب کی پہلی حدیث میں لفظ فَصَاعِدًا کی بیان کی جا چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره


Al-Fath al-Rabbani Hadith 1574 in Urdu