🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
10. بَابُ مَا جَاءَ فِي قِرَاءَةِ الْمَأْمُومِ وَإِنْصَاتِهِ إِذَا سَمِعَ إِمَامَهُ
مقتدی کی قراء ت اور جب اپنے امام کو سنے تو اس کے خاموش ہونے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1585
عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ فَقَرَأَ رَجُلٌ خَلْفَهُ بِسَبِّحِ اسْمِ رَبِّكَ الْأَعْلَى، فَلَمَّا صَلَّى قَالَ: ( (أَيُّكُمْ قَرَأَ بِسَبِّحِ اسْمِ رَبِّكَ الْأَعْلَى؟) ) فَقَالَ رَجُلٌ: أَنَا، قَالَ: ( (قَدْ عَرَفْتُ أَنَّ بَعْضَكُمْ خَالَجَنِيهَا) )
سیّدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز ظہر پڑھائی،ایک آدمی نے آپ کے پیچھے سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْأَعْلٰی۔ سورت کی تلاوت کی،جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھ لی تو پوچھا: تم میں سے کس نے سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْأَ عْلٰی۔ پڑھی ہے؟ اس آدمی نے کہا: میں نے(پڑھی ہے)، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے پہچان لیا تھا کہ تم میں سے کسی نے مجھ پر اس (کی قراءت) کو الجھا دیا ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب صفة الصلاة/حدیث: 1585]
تخریج الحدیث: «اسناداه صحيحان علي شرط الشيخين، أخرجه مسلم: 398، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19815)۔ ترقیم بيت الأفكار الدولية: 20053»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث سے معلوم ہوا کہ صحابہ کرام سرّی نمازوں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اقتدا میں فاتحہ شریف کے علاوہ بھی تلاوت کرتے تھے، اس حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آواز کو بلند کرنے سے منع کر دیا ہے۔ مقتدی لوگوں کو چاہیے کہ وہ پست آواز میں تلاوت جاری رکھا کریں۔

الحكم على الحديث:
اسناداه صحيحان علي شرط الشيخين


Al-Fath al-Rabbani Hadith 1585 in Urdu