الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
16. بَابُ جَامِعِ الْقِرَاءَةِ فِي الصَّلَوَاتِ
نمازوں میں قراء ت کے متعلق جامع بیان
حدیث نمبر: 1614
وَعَنْهُ أَيْضًا قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُؤُمُّنَا فِي الصَّلَاةِ فَيَجْهَرُ وَيُخَافِتُ، فَجَهَرْنَا فِيمَا جَهَرَ فِيهِ، وَخَافَتْنَا فِيمَا خَافَتَ فِيهِ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: ( (لَا صَلَاةَ إِلَّا بِقِرَاءَةٍ) )
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہی روایت ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز میں ہماری امامت کراتے تھے، جس میں آپ جہر کرتے، ہم بھی جہر کرتے ہیں اور جس میں سرّی تلاوت کرتے، ہم بھی سری کرتے ہیں، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: کوئی نماز نہیں ہے، مگر قراءت کے ساتھ۔ [الفتح الربانی/أبواب صفة الصلاة/حدیث: 1614]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وھذا اسناد ضعيف، ابن ابي ليلي سيء الحفظ لكنه متابع۔ أخرجه أخرجه الطحاوي: 1/ 208، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8076 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8062»
الحكم على الحديث:
حديث صحيح
Al-Fath al-Rabbani Hadith 1614 in Urdu