الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
29. بَابُ الذِّكْرِ فِي الرُّكُوعِ
رکوع میں ذکر کا بیان
حدیث نمبر: 1694
وَعَنْهَا أَيْضًا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُكْثِرُ أَنْ يَقُولُ فِي رُكُوعِهِ وَسُجُودِهِ ( (سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ اغْفِرْ لِي) ) يَتَأَوَّلُ الْقُرْآنَ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے ہی روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رکوع و سجود میں کثرت سے یہ دعا پڑھتے تھے: سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ وَبِحَمْدِکَ اِغْفِرْلِیْ (اے اللہ! تو پاک ہے اور تیری تعریف کے ساتھ،تو مجھے بخش دے۔) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قرآن مجید پر عمل کرتے ہوئے یہ دعا پڑھتے تھے۔ [الفتح الربانی/أبواب صفة الصلاة/حدیث: 1694]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 4968، ومسلم: 784، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24163 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24664»
وضاحت: فوائد: … قرآن مجید پر عمل کرنے کا کیا مفہوم ہے، اس کی وضاحت اگلی روایت میں آ رہی ہے۔
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 4968
Al-Fath al-Rabbani Hadith 1694 in Urdu