🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. باب ما جاء فى التسبيح والتحميد والتكبير والاستغفار عقب الصلوات
نمازوں کے بعد تسبیح، تحمید، تکبیر اوراستغفار کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1863
عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: أُمِرْنَا أَنْ نُسَبِّحَ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ وَنَحْمَدَ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ وَنُكَبِّرَ أَرْبَعًا وَثَلَاثِينَ فَأُتِيَ رَجُلٌ فِي الْمَنَامِ مِنَ الْأَنْصَارِ فَقِيلَ لَهُ: أَمَرَكُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنْ تُسَبِّحُوا فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ كَذَا وَكَذَا؟ قَالَ الْأَنْصَارِيُّ فِي مَنَامِهِ: نَعَمْ، قَالَ: فَاجْعَلُوهَا خَمْسًا وَعِشْرِينَ، خَمْسًا وَعِشْرِينَ، وَاجْعَلُوا فِيهَا التَّهْلِيلَ، فَلَمَّا أَصْبَحَ غَدَا عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (فَافْعَلُوا) )
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:ہمیں حکم تو یہ دیا گیا کہ ہر نماز کے بعد ہم تینتیس مرتبہ سُبْحَانَ اللّٰہِ، تینتیس مرتبہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ، چونتیس مرتبہ اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہیں، لیکن ایک انصاری کو خواب آیا اور اس سے خواب میں پوچھا گیا: کیا تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم دیا ہے کہ تم ہر نماز کے بعد اتنی اتنی دفعہ سُبْحَانَ اللّٰہِ (اور دوسرے اذکار) کہو؟اس نے خواب میں جواب دیا: جی ہاں، تو خواب میں آنے والے نے کہا: تم پچیس پچیس مرتبہ کر لو اور پچیس مرتبہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کا اضافہ کر لو۔ جب صبح ہوئی تو وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس خواب کی خبر دی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایسے ہی کر لو۔ [الفتح الربانی/أبواب الأذ كار الواردة عقب الصلاة/حدیث: 1863]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح۔ أخرجه الترمذي: 3413، والنسائي: 3/76، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21600 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21936»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث ِ مبارکہ سے ان تسبیحات کییہ تعداد ثابت ہوئی: پچیس مرتبہ سُبْحَانَ اللّٰہِ، پچیس مرتبہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ، پچیس مرتبہ اَللّٰہُ اَکْبَرُ اور پچیس مرتبہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ۔عام طور پر لوگوں کو اس عمل کا علم نہیں ہے، اگر کسی کو معلوم ہے تو شاید وہ عمل نہ کر سکا ہو، ہمیں اپنی زندگیوں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تمام سنتوں پر عمل کرنا چاہیے۔

الحكم على الحديث: اسناده صحيح۔ أخرجه الترمذي: 3413


Al-Fath al-Rabbani Hadith 1863 in Urdu