🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. باب إذا سجد القارئ سجد المستمع
جب تلاوت کرنے والا سجدہ کرے گا تو سننے والا بھی کرے گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2016
وَعَنْهُ أَيْضًا قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُعَلِّمُنَا الْقُرْآنَ فَإِذَا مَرَّ بِسُجُودِ الْقُرْآنِ سَجَدَ وَسَجَدْنَا مَعَهُ
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے یہ بھی مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں قرآن کی تعلیم دیتے، پس جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قرآن کی سجدے والی آیت سے گزرتے تو سجدہ کرتے اور ہم بھی آپ کے ساتھ سجدہ کرتے۔ [الفتح الربانی/أبواب الأذ كار الواردة عقب الصلاة/حدیث: 2016]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وھذا اسناد ضعيف لضعف العمري عبد الله المكبر۔ أخرجه ابوداود: 1413، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 6461 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 6461»
وضاحت: فوائد: … سجدۂ تلاوت، تلاوت کرنے والے اور سننے والے دونوں کے لیے مشروع ہے۔

الحكم على الحديث: حديث صحيح


Al-Fath al-Rabbani Hadith 2016 in Urdu