الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. بَابُ مَا جَاءَ فِي سَجْدَتَيْ سُورَةِ الْحَجِّ وَسَجْدَةِ سُورَةِ ص
سورۂ حج کے دو سجدوں اور سورۂ ص کے سجدہ کا بیان
حدیث نمبر: 2023
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! أَفُضِّلَتْ سُورَةُ الْحَجِّ عَلَى سَائِرِ الْقُرْآنِ بِسَجْدَتَيْنِ؟ قَالَ: نَعَمْ، فَمَنْ لَمْ يَسْجُدْهُمَا فَلَا يَقْرَأْهُمَا
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا سورۂ حج کو دو سجدوں کی وجہ سے باقی قرآن پر فضیلت دی گئی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں، اورجو یہ سجدے نہ کرے، وہ اس کی تلاوت بھی نہ کرے۔ [الفتح الربانی/أبواب الأذ كار الواردة عقب الصلاة/حدیث: 2023]
تخریج الحدیث: «حسن بطرقه وشواھده دون قوله: ((ومن لم يسجدھما فلايقرأھما))، وھذا الاسناد ضعيف۔ أخرجه ابوداود: 1402، والترمذي: 578، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 17364، 17412 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 17547»
وضاحت: فوائد: … کئی صحابہ سے مروی ہے کہ سورۂ حج میں دوسجدے ہیں، دیکھیں: مصنف ابن ابی شیبہ: ۲/ ۱۱، مستدرک حاکم: ۲/ ۳۹۰
الحكم على الحديث:
حسن بطرقه وشواھده دون قوله: ((ومن لم يسجدھما فلايقرأھما))
Al-Fath al-Rabbani Hadith 2023 in Urdu