الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. بَابُ مَا جَاءَ فِي سَجْدَتَيْ سُورَةِ الْحَجِّ وَسَجْدَةِ سُورَةِ ص
سورۂ حج کے دو سجدوں اور سورۂ ص کے سجدہ کا بیان
حدیث نمبر: 2025
وَعَنْهُ أَيْضًا أَنَّهُ قَالَ فِي السُّجُودِ فِي ص: لَيْسَتْ مِنْ عَزَائِمِ السُّجُودِ وَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَسْجُدُ فِيهَا
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے یہ بھی روایت ہے، انہوں نے سورۂ ص کے سجدہ کے بارے میں کہا: یہ ضروری سجدوں میں سے نہیں ہے، البتہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس کا سجدہ کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب الأذ كار الواردة عقب الصلاة/حدیث: 2025]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 1069، 3422، وانظر الحديث السابق: 916، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3387 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3387»
وضاحت: فوائد: … ((لیست من عزائم السجود)) (ضروری سجدوں میں سے نہیں ہے) کا مفہوم یہ ہے کہ امر وغیرہ کا صیغہ استعمال کر کے عزیمت کے طور پر اس سجدے کا حکم نہیں دیا گیا، دراصل بات یہ ہے کہ مستحبّات کی بعض اقسام بعض سے زیادہ تاکید والی ہوتی ہیں، لیکنیہ ان حضرات کیرائے ہے جو وجوب کے قائل نہیں ہے۔
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 1069
Al-Fath al-Rabbani Hadith 2025 in Urdu