الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ مَا وَرَدَ فِي فَضْلِهَا
اس کی فضیلت کے بارے میں منقول احادیث کا بیان
حدیث نمبر: 2451
(وَعَنْهُ أَيْضًا) أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ وَضُوءَهُ ثُمَّ رَاحَ فَوَجَدَ النَّاسَ قَدْ صَلَّوْا أَعْطَاهُ اللَّهُ مِثْلَ أَجْرِ مَنْ صَلَّاهَا أَوْ حَضَرَهَا لَا يَنْقُصُ ذَلِكَ مِنْ أُجُورِهِمْ شَيْئًا) )
سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہ بھی روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے اچھی طرح مکمل وضو کیا، پھر وہ مسجد گیا، لیکن اس نے دیکھا کہ لوگ تو نماز پڑھ چکے ہیں، اللہ اس کو اتنا اجر عطا کرے گا، جتنا کہ ان لوگوں کو دیا جو اس نماز میں حاضر ہوئے، جبکہ ان کے اجر میں کوئی کمی بھی نہیں آئے گی۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجماعة/حدیث: 2451]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن۔ أخرجه ابوداود: 564، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8947 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8934»
الحكم على الحديث:
اسناده حسن۔ أخرجه ابوداود: 564
Al-Fath al-Rabbani Hadith 2451 in Urdu