الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. بَابُ الْإِذْنِ لَهُنَّ بِالْخُرُوجِ لِذَلِكَ
عورتوں کو مسجد میں جانے کے لیے اجازت کا بیان
حدیث نمبر: 2494
عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (لَا تَمْنَعُوا نِسَاءَكُمْ الْمَسَاجِدَ وَبُيُوتُهُنَّ خَيْرٌ لَهُنَّ) ) ، قَالَ: فَقَالَ ابْنٌ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ: بَلَى وَاللَّهِ! لَنَمْنَعُهُنَّ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: تَسْمَعُنِي أُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَتَقُولُ مَا تَقُولُ
سیّدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ ہی سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: عورتوں کو مسجدوں میں جانے سے نہ روکا کرو، بہرحال ان کے گھر ان کے لیے بہتر ہیں۔ سیّدنا عبد اللہ بن عمرکے کسی بیٹے نے کہا: کیوں نہیں، اللہ کی قسم! ہم ان کو ضرور روکیں گے۔ سیّدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے اسے کہا: تو سن رہا ہے کہ میں رسول اللہ کی حدیث بیان کر رہا ہوں اور تو یہ بول بولتا ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجماعة/حدیث: 2494]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وھذا سند ضعيف، انظر الحديث السابق: 1332، أما قوله: ((وبيوتھن خير لھن)) له شاھد من حديث ابن مسعود أخرجه ابوداود: 570، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 5468 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 5468»
الحكم على الحديث:
حديث صحيح
Al-Fath al-Rabbani Hadith 2494 in Urdu