الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
16. باب ما يقرأ به فى صلاة الجمعة
نماز جمعہ میں قراء ت کا بیان
حدیث نمبر: 2817
عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ وَكَانَ كَاتِبًا لِعَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ مَرْوَانُ يَسْتَخْلِفُ أَبَا هُرَيْرَةَ عَلَى الْمَدِينَةِ فَاسْتَخْلَفَهُ مَرَّةً فَصَلَّى الْجُمُعَةَ فَقَرَأَ سُورَةَ الْجُمُعَةِ وَ{إِذَا جَاءَكَ الْمُنَافِقُونَ}، فَلَمَّا انْصَرَفَ مَشَيْتُ إِلَى جَنْبِهِ فَقُلْتُ: يَا أَبَا هُرَيْرَةَ! قَرَأْتَ بِسُورَتَيْنِ قَرَأَ بِهِمَا عَلِيٌّ عَلَيْهِ السَّلَامُ قَالَ قَرَأَ بِهِمَا حِبِّي أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ
سیّدنا علی رضی اللہ عنہ کے کاتب عبید اللہ بن ابی رافع کہتے ہیں: مروان، سیّدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کو مدینہ منورہ کا خلیفہ بناتا رہتا تھا، ایک دفعہ اس نے ان کو ایسے ہی اپنا نائب بنایا، تو انہوں نے نماز جمعہ پڑھائی اور اس میں سورۂ جمعہ اور سورۂ منافقون کی تلاوت کی۔ جب وہ فارغ ہوئے تو میں ان کے پہلو میں چلا اور ان سے کہا: اے ابوہریرہ! تم نے جو دو سورتیں تلاوت کی ہیں، سیّدنا علی علیہ السلام بھی ان کی تلاوت کرتے تھے۔ آگے سے سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میرے محبوب ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی ان سورتوں کی قراءت کی ہے۔“ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجمعة وفضل يومها وكل ما يتعلق بها/حدیث: 2817]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 877، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 9550 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 9545»
الحكم على الحديث: أخرجه مسلم: 877
Al-Fath al-Rabbani Hadith 2817 in Urdu