🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

New یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. فيما جاء فى الإحتراز فى رواية الحديث وتجوىد ألفاظه كما صدر من النبى ﷺ
روایت ِ حدیث میں محتاط رہنے اور الفاظ کو اسی طرح عمدگی کے ساتھ ادا کرنے کا بیان، جیسے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے صادر ہوئے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 287
عَنْ سُلَيْمَانَ الْيَشْكُرِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ فِي الْوَهْمِ: ( (يُتَوَخَّى) ) قَالَ لَهُ رَجُلٌ: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: فِيمَا أَعْلَمُ
سلیمان یشکری رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے (نماز میں) وہم ہو جانے کے بارے میں یتوخی کا لفظ استعمال کیا، ایک آدمی نے ان سے کہا کہ کیا یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کی جا رہی ہے؟ انہوں نے کہا: میرے علم کے مطابق تو یہی بات ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب العلم/حدیث: 287]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11420 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11440»
وضاحت: فوائد: … یتوخی کے معانی یُتَحَرّٰی کے ہیں، یعنی تحقیق وجستجو کی جائے اور بہتر کو تلاش کیا جائے۔ امام سفیان نے اپنی جامع میں سیدنا عبد اللہ بن عمر ؓکی ایک حدیث کے یہ الفاظ بیان کیے ہیں: ((اِذَا شَکَّ اَحَدُکُمْ فِیْ صَلَاتِہٖ فَلْیَتَوَخَّ حَتّٰی یَعْلَمَ اَنَّہٗ قَدْ اَتَمَّ)) … جب کسی کو نماز میں شک ہو جائے تو وہ بہتر صورت کو تلاش کرے، یہاں تک کہ وہ یہ جان لے کہ اس نے نماز مکمل کر لی ہے۔

الحكم على الحديث: صحیح

Al-Fath al-Rabbani Hadith 287 in Urdu