الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
17. بَابٌ فِي تَغْلِيظِ الْكَذِبِ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلَّى اللهُ عَليهِ وسَلمَ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر جھوٹ بولنے کے معاملے میں سختی کا بیان
حدیث نمبر: 313
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا أَبُو قَتَادَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَنَحْنُ نَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَذَا، وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَذَا، فَقَالَ: شَاهَتِ الْوُجُوهُ، أَتَدْرُونَ مَا تَقُولُونَ؟ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ( (مَنْ قَالَ عَلَيَّ مَا لَمْ أَقُلْ فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ) )
محمد بن کعب رحمہ اللہ کہتے ہیں: سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ ہمارے پاس تشریف لائے، جبکہ ہم احادیث بیان کرتے ہوئے کہہ رہے تھے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، انہوں نے یہ دیکھ کر کہا: ”قبیح ہو جائیں یہ چہرے، کیا تم اپنی کہی ہوئی ان باتوں کو جانتے بھی ہو؟“ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا تھا: ”جس نے مجھ پر ایسی بات کہہ دی، جو میں نے نہیں کہی، تو وہ اپنا ٹھکانہ آگ سے تیار کر لے۔“ [الفتح الربانی/كتاب العلم/حدیث: 313]
تخریج الحدیث: «المرفوع منه صحيح لغيره، وھذا اسناد ضعيف لجھالة ابي محمد بن معبد، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22639 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23016»
الحكم على الحديث:
المرفوع منه صحيح لغيره
Al-Fath al-Rabbani Hadith 313 in Urdu