الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّلَاةِ عَلَى الْغَائِبِ
غائبانہ نماز جنازہ کا بیان
حدیث نمبر: 3163
عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ أَسِيدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ جَاءَ ذَاتَ يَوْمٍ، فَقَالَ: ( (صَلُّوا عَلَى أَخٍ لَكُمْ مَاتَ بِغَيْرِ أَرْضِكُمْ) ) ، قَالُوا: مَنْ هُوَ يَا رَسُولَ اللَّهِ! قَالَ: ( (صَحْمَةُ النَّجَاشِيُّ) ) ، فَقَامُوا فَصَلَّوْا عَلَيْهِ
سیّدنا حذیفہ بن اسید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اور فرمایا: اپنے ایک بھائی کی نماز جنازہ پڑھو، جو علاقہ غیر میں فوت ہو گیا ہے۔ صحابہ نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! وہ کون؟ فرمایا: صحمہ نجاشی۔ چنانچہ صحابہ کھڑے ہوئے اور اس کی نماز جنازہ پڑھی۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجنازة/حدیث: 3163]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح۔ أخرجه ابن ماجه: 1537، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 16146، 16147 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 16247»
وضاحت: فوائد: … اس نجاشی کا نام ”اصحمہ“ تھا، جیسا کہ اس سے پہلے والی حدیث میں گزر چکا ہے، وہ روایات شاذ ہیں، جن میں اس کا نام ”صحمہ“ یا ”صمحہ“ بتلایا گیا ہے۔
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح۔ أخرجه ابن ماجه: 1537
Al-Fath al-Rabbani Hadith 3163 in Urdu