الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
38. بَابُ النَّهْيِ عَنِ اتِّخَاذِ الْمَسَاجِدِ عَلَى الْقُبُورِ
قبروں کے اوپر مساجد بنانے کی ممانعت کا بیان
حدیث نمبر: 3339
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (اَللَّهُمَّ لَا تَجْعَلْ قَبْرِي وَثَنًا، لَعَنَ اللَّهُ قَوْمًا، اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ) )
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! میری قبر کو بت نہ بنانا، اللہ ایسے لوگوں پر لعنت کرے، جنہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو سجدہ گاہیں بنا لیا۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجنازة/حدیث: 3339]
تخریج الحدیث: «اسناده قوي أخرجه الحميدي: 1025، وابن سعد: 2/ 241، وابن عبد البر في ’’التمھيد‘‘: 5/ 44، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7358 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7352»
وضاحت: فوائد: چونکہ یہود و نصاری انبیاء کی تعظیم میں ان کی قبروں کو سجدہ کرتے تھے اور نماز میں ان کی طرف متوجہ ہوتے تھے، اس طرح انھوں نے ان قبروں کو بت بنا رکھا تھا، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر بت نہ بن جائے۔ جو لوگ مخصوص ہیئت اور عجزو انکساری کے ساتھ مسجد نبوی میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک کی طرف رخ کر کے ذکر و اذکار یا درود و سلام کا اہتمام کرتے ہیں، ان کو اس قسم کی احادیث کی روشنی میں اپنے کیے سے باز آ جانا چاہیے۔
الحكم على الحديث:
اسناده قوي أخرجه الحميدي: 1025
Al-Fath al-Rabbani Hadith 3339 in Urdu