🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
42. بَابُ مَا يُقَالُ عِنْدَ زِيَارَةِ الْقُبُورِ وَهَلْ يَسْمَعُ الْمَيِّتُ قَوْلَ الْحَيِّ؟
اس امر کا بیان کہ قبروں کی زیارت کے موقع کیا کہا جائے او رکیا میت، زندہ کی بات سنتا ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3354
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: قَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِنَ اللَّيْلِ فَظَنَنْتُ أَنَّهُ يَأْتِي بَعْضَ نِسَائِهِ فَاتَّبَعْتُهُ فَأَتَى الْمَقَابِرَ، ثُمَّ قَالَ: ( (السَّلَامُ عَلَيْكُمْ دَارَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِينَ (زَادَ فِي رِوَايَةٍ: وَأَنْتُمْ لَنَا فَرَطٌ) وَإِنَّا بِكُمْ لَاحِقُونَ، اللَّهُمَّ لَا تَحْرِمْنَا أَجْرَهُمْ وَلَا تَفْتِنَّا بَعْدَهُمْ) ) ، قَالَتْ: ثُمَّ الْتَفَتَ فَرَآنِي، فَقَالَ: ( (وَيْحَهَا، لَوِ اسْتَطَاعَتْ مَا فَعَلَتْ) )
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اٹھ کر چل پڑے، میں نے سمجھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی اور بیوی کے پاس جا رہے ہیں، اس لیے میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے پیچھے چل پڑی، لیکن دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قبرستان تشریف لے گئے اور (یہ دعا کرتے ہوئے) فرمایا: اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ دَارَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِیْنَ وَأَنْتُمْ لَنَا فَرَطٌ وَإِنَّا بِکُمْ لَاحِقُوْنَ، اَللّٰہُمَّ لَا تَحْرِمْنَا أَجْرَہُمْ وَلَا تَفْتِنَّا بَعْدَہُمْ۔(اس گھر والے مومنو! تم پر سلامتی ہو، تم ہم سے آگے ہو اور ہم بھی تم کو ملنے والے ہیں، اے اللہ! ہمیں ان کے اجرسے محروم نہ کرنا اور ان کے بعد ہمیں کسی فتنے میں نہ ڈالنا۔) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے طرف متوجہ ہوئے اور مجھے دیکھ کر کہا: یہ ہلاک ہو جائے، اگر اس کو یہ طاقت ہوتی تو یہ کام نہ کرتی۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجنازة/حدیث: 3354]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لضعف شريك بن عبد الله النخعي، وعاصم بن عبيد الله العمري قد توبع أخرجه ابوداود، والنسائي: 7/ 75، وابن ماجه: 1546، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24425، 24475 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24979»

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لضعف شريك بن عبد الله النخعي


Al-Fath al-Rabbani Hadith 3354 in Urdu