الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
59. بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّدَقَةِ الْجَارِيَةِ
صدقہ جاریہ کا بیان
حدیث نمبر: 3636
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَيَرْفَعُ الدَّرَجَةَ لِلْعَبْدِ الصَّالِحِ فِي الْجَنَّةِ، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ أَنَّى لِي هَذِهِ؟ فَيَقُولُ: بِاسْتِغْفَارِ وَلَدِكَ لَكَ) )
۔ سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب اللہ تعالیٰ کسی نیک بندے کا جنت میں درجہ بلند کرے گا، تو وہ پوچھے گا:اے میرے رب! یہ درجہ میرے لیے کہاں سے؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: تمہارے حق میں تمہارے بیٹے کی دعائے مغفرت کی وجہ سے۔ [الفتح الربانی/كتاب الزكاة/حدیث: 3636]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن۔ اخرجه ابن ماجه: 3660، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 10610 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 10618»
وضاحت: فوائد: … اتنی بڑی منقبت کے باوجود عصرِ حاضر میں عجلت پسندی اور مفاد پرستی کا ایسا بھوت رقص کناں ہے کہ لوگوں نے اپنے آباء و اجداد اور امہات و جدات کو بری طرح بھلا دیا ہے۔ ہم نے ایسے لوگ بھی دیکھے ہیں کہ جن کے لب اپنے باپ اور ماں کی وفات کے دوسرے دن بھی ان کے حق میں حرکت نہیں کر سکتے۔
الحكم على الحديث:
اسناده حسن۔ اخرجه ابن ماجه: 3660
Al-Fath al-Rabbani Hadith 3636 in Urdu