🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
59. باب ما جاء فى الصدقة الجارية
صدقہ جاریہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3638
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (مَا مِنْ رَجُلٍ يُنْعِشُ لِسَانَهُ حَقًّا يُعْمَلُ بِهِ بَعْدِهِ إِلَّا أَجْرَى اللَّهُ عَلَيْهِ أَجْرَهُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، ثُمَّ وَفَّاهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ ثَوَابَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ) )
۔ سیدناانس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اپنی زبان کو ایسی نیکی کے لیے استعمال کرتا ہے کہ جس پر اس کے بعد بھی عمل کیا جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن تک ثواب سے نوازتا رہتا ہے اور قیامت کے روز اسے پورا پورا ثواب عطا کرے گا۔ [الفتح الربانی/كتاب الزكاة/حدیث: 3638]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ اخرجه البھيقي في ’’الشعب‘‘: 8680، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 13803 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13839»
وضاحت: فوائد: … حافظ سیوطی نے مختلف احادیث سے ثابت ہونے والے دس ایسے اعمال کو نظم کی صورت میں پیش کیا ہے، جن کا ثواب انسان کو اس کے مرنے کے بعد بھی ملتا رہتا ہے، وہ اشعار درج ذیل ہیں:
اِذَا مَاتَ ابْنُ آدَمَ لَیْسَیَجْرِیْ عَلَیْہِ مِنْ فِعَالٍ غَیْرِ عَشْرٍ
عُلُوْمٌ بَثَّھَا وَ دُعَائُ نَجْلٍ وَغَرْسُ النَّخْلِ وَ الصَّدَقَاتُ تَجْرِیْ
وِرَاثَۃُ مُصْحَفٍ وَرِبَاطُ ثغْرٍ وَحَفْرُ الْبِئْرِ اَوْاِجْرَائُ نَھْرٍ
وَبَیْتٌ لِّلْغَرِیْبِ بَنَاہُ یَأْوِیْ اِلَیْہِ اَوْبِنَائُ مَحَلِّ ذِکْرٍ
وَ تَعْلِیْمٌ لِقُرْآنٍ کَرِیْمٍ فَخُذْھَا مِنْ اَحَادِیْثَ بِحَصْرٍ
ترجمہ: جب انسان مر جاتا ہے تو اس کو صرف دس اعمال کا ثواب ملتا رہتا ہے ایسا علم جو وہ لوگوں کو سکھا جائے، اولاد کی دعا، درخت لگانا، صدقہ جاریہ، قرآن کریم کی وراثت، اللہ کی راہ میں پہرہ دینا، کنواںکھدوا نا، نہر کھدوا دینا، کسی غریب کے لئے مکان بنا دینا،تاکہ وہ اس میںپناہ لے سکے یا ذکر ِ الٰہی کا محل بنا دینا قرآن مجید کی تعلیم دینا، لیجیے صرف یہ احادیث سے ثابت ہیں۔ صدقہ جاریہ کی تمام اقسام میت کے اپنے اعمال کا نتیجہ ہوتی ہیں۔

الحكم على الحديث: صحیح

Al-Fath al-Rabbani Hadith 3638 in Urdu