الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. باب فضل صيام رمضان وقيامه
رمضان کے روزوں اور قیام کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 3659
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ( (مَنْ صَامَ رَمَضَانَ وَعَرَفَ حُدُودَهُ، وَتَحَفَّظَ مِمَّا كَانَ يَنْبَغِي بِهِ أَنْ يَتَحَفَّظَ فِيهِ، كَفَّرَ مَا كَانَ قَبْلَهُ) )
۔ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: جس آدمی نے ماہِ رمضان کے روزے رکھے، اس کی حدود کا خیال رکھا اورجن امور سے بچنا چاہئے، ان سے بچ کر رہا، تو اس کا یہ عمل اس کے سابقہ گناہوں کا کفارہ بن جائے گا۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3659]
تخریج الحدیث: «حديث حسن۔ اخرجه ابويعلي: 1058، وابن حبان: 3433، والبيھقي: 4/ 304، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11524 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11544»
وضاحت: فوائد: … ”اس کی حدود کا خیال رکھا“ اس کا مفہوم یہ ہے کہ اخلاص کے ساتھ حصولِ ثواب کی رغبت رکھتے ہوئے اور عذاب سے ڈرتے ہوئے روزے رکھے۔
الحكم على الحديث: حديث حسن۔ اخرجه ابويعلي: 1058
Al-Fath al-Rabbani Hadith 3659 in Urdu