🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
25. فَصْلٌ مِنْهُ فِي الرُّخْصَةِ فِي ذَلِكَ
روزے کی حالت میں سینگی لگوانے کی رخصت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3760
(وَعَنْهُ مِنْ طَرِيقٍ رَابِعٍ) قَالَ: احْتَجَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ احْتِجَامَةً فِي رَأْسِهِ وَهُوَ مُحْرِمٌ
۔ (چوتھی سند) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے احرام کی حالت میں سر پر سینگی لگوائی تھی۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3760]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري: 5700، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2243 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2243»
وضاحت: فوائد: … تمام روایات کا حکم آپ کے سامنے ہے، صحیح بخاری کی روایت کا درج ذیل متن اس معاملے میں فیصلہ کن ہے:
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اِحْتَجَمَ وَھُوَ صَائِمٌ، وَاحْتَجَمَ وَھُوَ مُحْرِمٌ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے روزے کی حالت میں سینگی لگوائی اور احرام کی حالت میں سینگی لگوائی۔ معلوم ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے احرام کی حالت میں علیحدہ اور روزے کی حالت میں علیحدہ سینگی لگوائی، ان دو چیزوں کو ایک حالت پر محمول کرنا وہم ہے۔

الحكم على الحديث:
اخرجه البخاري: 5700


Al-Fath al-Rabbani Hadith 3760 in Urdu