الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
26. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقَيْءِ لِلصَّائِمِ
روزہ دار کو قے آجانے کا بیان
حدیث نمبر: 3765
عَنْ أَبِي مَرْزُوقٍ عَنْ فَضَالَةَ الْأَنْصَارِيِّ سَمِعْتُهُ يُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ خَرَجَ عَلَيْهِمْ فِي يَوْمٍ كَانَ يَصُومُهُ فَدَعَا بِإِنَاءٍ فِيهِ مَاءٌ فَشَرِبَ، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنَّ هَذَا الْيَوْمَ كُنْتَ تَصُومُهُ، قَالَ: ( (أَجَلْ وَلَكِنْ قِئْتُ) )
۔ سیدنافضالہ انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے ہاں ایک ایسے دن میں تشریف لائے، جس کا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزہ رکھا کرتے تھے، لیکن ہوا یوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پانی والا برتن منگوا یا اور پانی پی لیا۔ ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ تو اس دن کا روزہ رکھا کرتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں، لیکن میں نے قے کر دی تھی۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3765]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ اخرجه ابن ماجه: 1675، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 23935 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24432»
الحكم على الحديث:
حديث صحيح۔ اخرجه ابن ماجه: 1675
Al-Fath al-Rabbani Hadith 3765 in Urdu