🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
34. الْفَصْلُ الْأَوَّلُ النَّهْيُ عَنْهُ وَإِبَاحَتُهُ لِلنَّبِيِّ خُصُوصِيَّةً لَهُ
وصال سے منع کرنے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے اس کا بطور خصوصیت جائزہونے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3814
عَنْ لَيْلَى امْرَأَةِ بَشِيرٍ، قَالَتْ: أَرَدْتُ أَنْ أَصُومَ يَوْمَيْنِ مُوَاصَلَةً فَمَنَعَنِي بَشِيرٌ وَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْهُ، وَقَالَ: ( (يَفْعَلُ ذَلِكَ النَّصَارَى وَلَكِنْ صُومُوا كَمَا أَمَرَكُمُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ وَأَتِمُّوا الصِّيَامَ إِلَى اللَّيْلِ، فَإِذَا كَانَ اللَّيْلُ فَأَفْطِرُوا) )
۔ سیدہ لیلیٰ زوجہ بشیر رضی اللہ عنہا کہتی ہیں:میں نے دو دن کا بلا افطار متواتر روزہ رکھنا چاہا، لیکن میرے شوہر بشیر نے مجھے ایسا کرنے سے روک دیا اور کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے منع کر دیا ہے، نیز آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے: اس طرح تو عیسائی کرتے ہیں، تم اسی طرح روزے رکھا کرو، جیسے اللہ تعالیٰ نے تمہیں حکم دیا ہے، یعنی رات تک روزہ مکمل کیا کرو، جب رات ہو جائے تو افطاری کر لیا کرو۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3814]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح۔ اخرجه الطيالسي: 1125، والطبراني في ’’الكبير‘‘: 1231، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21955 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22301»

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح۔ اخرجه الطيالسي: 1125


Al-Fath al-Rabbani Hadith 3814 in Urdu