🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
76. باب الاجتهاد فى العشر الأواخر من رمضان
ماہِ رمضان کے آخری عشرے میں بھرپور کوشش کے ساتھ عبادت کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4013
(وَعَنْهَا مِنْ طَرِيقٍ ثَالِثٍ) قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَجْتَهِدُ فِي الْعَشْرِ مَا لَا يَجْتَهِدُ فِي غَيْرِهِ
۔ (تیسری سند) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ماہِ رمضان کے آخری عشرہ میں عبادت کرنے میں جو محنت کرتے تھے، وہ باقی دنوں میں نہ کرتے تھے۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 4013]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25033»
وضاحت: فوائد: … ان احادیث سے معلوم ہوا کہ رمضان کے آخری عشرے کی راتوں کو خوب عبادت کی جائے اور آل اولاد کو بھی اس مقصد کے لیے بیدار رکھا جائے، اس کی وجہ یہ ہے کہ شب ِ قدر بھی اسی عشرے میں ہے اور یہ رمضان کا آخر بھی ہے اور عام لوگوں نے رہی سہی کمی بیشی کو بھی اسی دھاکے میں پورا کرنا ہے۔ آج کل اکثر لوگوں کو دیکھا گیا ہے کہ جب وہ اس عشرے کی راتوں کونوافل کا اور شب ِ قدر کے قیام کے لیے بیدار رہنے کا اہتمام کرتے ہیں تو ان کا بیشتر وقت گپ شپ لگانے اور چائے وائے پینے میں گزر جاتا ہے۔

الحكم على الحديث: انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25033


Al-Fath al-Rabbani Hadith 4013 in Urdu