🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
82. الفصل السادس فيما ورد أنها ليلة ثلاث وعشرين
رمضان کی تئیسویں رات کے شب ِ قدر ہونے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4036
وَعَنْهُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: جَلَسْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي آخِرِ هَذَا الشَّهْرِ (يَعْنِي رَمَضَانَ) فَقُلْنَا لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! مَتَى نَلْتَمِسُ هَذِهِ اللَّيْلَةَ الْمُبَارَكَةَ؟ قَالَ: ( (الْتَمِسُوهَا هَذِهِ اللَّيْلَةَ) ) ، وَقَالَ: وَذَلِكَ مَسَاءَ لَيْلَةِ ثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ وَهِيَ إِذًا يَا رَسُولَ اللَّهِ! أَوَّلُ ثَمَانٍ؟ قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (إِنَّهَا لَيْسَتْ بِأَوَّلِ ثَمَانٍ وَلَكِنَّهَا أَوَّلُ السَّبْعِ، إِنَّ الشَّهْرَ لَا يَتِمُّ) )
۔ سیدناعبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم ماہِ رمضان کے اواخر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے، ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم اس برکت والی رات کو کب تلاش کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم اس کو اسی آج والی رات میں تلاش کرو۔ یہ تئیسویں رات کی شام کو بات ہو رہی تھی، ایک آدمی نے کہا:اے اللہ کے رسول! اس کا مطلب یہ ہوا کہ بقیہ آٹھ راتوں میں پہلی رات شب ِ قدر ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ بقیہ آٹھ میں پہلی نہیں ہے، بلکہ بقیہ سات میں پہلی ہے، یہ مہینہ تیس دن کا پورا نہیں ہوگا۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 4036]
تخریج الحدیث: «حديث حسن۔ اخرجه ابن خزيمة: 2185، والطحاوي في ’’شرح معاني الآثار‘‘: 5481، و أخرجهه بنحوه ابوداود: 1380، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 16046 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 16142»

الحكم على الحديث: حديث حسن۔ اخرجه ابن خزيمة: 2185


Al-Fath al-Rabbani Hadith 4036 in Urdu