الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ مَا وَرَدَ فِي فَضْلِ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ
حج اور عمرہ کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 4055
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (تَابِعُوا بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ، فَإِنَّ مُتَابَعَةً بَيْنَهُمَا تَنْفِيَانِ الْفَقْرَ وَالذُّنُوبَ كَمَا يَنْفِي الْكِيرُ الْخَبَثَ) )
۔ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یکے بعد دیگرے حج اور عمرہ ادا کرتے رہو، کیونکہ ان دونوں کو پے در پے ادا کرنے سے فقر وفاقہ اورگناہ یوں ختم ہو جاتے ہیں جیسے بھٹی میل کچیل کو ختم کر دیتی ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الحج والعمرة/حدیث: 4055]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ أخرجه ابن ماجه: 2887، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 167 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 167»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره۔ أخرجه ابن ماجه: 2887
Al-Fath al-Rabbani Hadith 4055 in Urdu