الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابُ حُكْمِ الْعُمْرَةِ وَصِفَتِهَا
عمرے کے حکم اور اس کے طریقہ کا بیان
حدیث نمبر: 4108
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَعْرَابِيٌّ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! أَخْبِرْنِي عَنِ الْعُمْرَةِ أَوَاجِبَةٌ هِيَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (لَا وَأَنْ تَعْتَمِرَ خَيْرٌ لَكَ) )
۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ ایک اعرابی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آ کر کہا: اے اللہ کے رسول! آپ عمرہ کے بارے میں ذرا بتلائیں کہ کیایہ واجب ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں، لیکن اگر تم عمرہ کرو گے تو یہ تمہارے لیے بہتر ہو گا۔ [الفتح الربانی/كتاب الحج والعمرة/حدیث: 4108]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، الحجاج بن ارطاة مدلس وقد عنعن۔ أخرجه الترمذي: 931، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14397 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14450»
وضاحت: فوائد: … اسی طرح درج ذیل حدیث بھی ضعیف ہے، جو انتہائی واضح طور پر عمرہ کے وجوب پر دلالت کرتی ہے: سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((اَلْحَجُّ وَالْعُمْرَۃُ فَرِیْضَتَانِ۔)) … حج اور عمرہ دونوں فرض ہیں۔“ (ابن عدی)
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف
Al-Fath al-Rabbani Hadith 4108 in Urdu