🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

New یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
24. فصل منه فيما تفعل الحائض والنفساء قبل الإحرام وبعده
حیض اور نفاس والی عورتیں احرام سے پہلے اور اس کے بعد کیا کریں، ان امور کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4164
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنَّ النُّفَسَاءَ وَالْحَائِضَ تَغْتَسِلُ، وَتُحْرِمُ، وَتَقْضِي الْمَنَاسِكَ كُلَّهَا، غَيْرَ أَنَّهَا لَا تَطُوفُ بِالْبَيْتِ حَتَّى تَطْهُرَ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:نفاس اور حیض والی عورت غسل کر کے احرام باندھ لے گی، پھر وہ بیت اللہ کے طواف کے علاوہ باقی تمام مناسک ادا کرے گی، جب وہ پاک ہو جائے گی تو تب بیت اللہ کا طواف کرے گی۔ [الفتح الربانی/كتاب الحج والعمرة/حدیث: 4164]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره۔ أخرجه ابوداود: 1744، والترمذي: 945، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3435 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3435»
وضاحت: فوائد: … حیض اور نفاس والی عورت کا احرام باندھتے وقت غسل کرنا، ذہن نشین رہنا چاہیے کہ یہ غسل صرف صفائی ستھرائی کے لیے ہے، اس سے حیض اور نفاس کے احکام میں کوئی فرق نہیں آئے گا، یہ غسل مستحبّ ہے۔

الحكم على الحديث: صحیح

Al-Fath al-Rabbani Hadith 4164 in Urdu