الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. الْفَصْلُ الثَّالِثُ فِي مُدَّةِ التَّلْبِيَةِ وَفِعْلِهَا عَقِبَ الصَّلَاةِ
تلبیہ کے دورانیہ اور نمازوں کے بعد تلبیہ پکارنے کا بیان
حدیث نمبر: 4243
عَنِ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَبَّى يَوْمَ النَّحْرِ حَتَّى رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ
۔ سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دس ذوالحجہ کو جمرۂ عقبہ کی رمی تک تلبیہ پکارتے رہے تھے۔ [الفتح الربانی/كتاب الحج والعمرة/حدیث: 4243]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 1670،و مسلم: 1281، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1806 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1806»
وضاحت: فوائد: … دوران حج تلبیہ کہنے کی مدت ابتدائے احرام سے لے کر (۱۰) ذوالحجہ کو جمرۂ عقبہ کی رمی کرنے تک ہے، جبکہ عمرہ کے موقع پر اس کی مدت ابتدائے احرام سے طوافِ قدوم شروع کرنے تک ہے۔
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 1670
Al-Fath al-Rabbani Hadith 4243 in Urdu