الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
37. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحِجَامَةِ وَالْاكْتِحَالِ وَغَسْلِ الرَّأْسِ لِلْمُحْرِمِ
محرم کے لیے سینگی لگوانے، سرمہ لگانے اور سر دھونے کا بیان
حدیث نمبر: 4264
(وَعَنْهُ مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ) عَنْ أَبَانِ بْنِ عُثْمَانَ أَنَّهُ حَدَّثَ عَنْ عُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ أَوْ قَالَ فِي الْمُحْرِمِ إِذَا اشْتَكَى عَيْنَيْهِ أَنْ يَضْمَدَهَا بِالصَّبِرِ
۔ (دوسری سند) سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ رخصت دی ہے کہ اگر محرم کی آنکھوں میں تکلیف ہو تو وہ صَبِر لگا سکتا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الحج والعمرة/حدیث: 4264]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 1204، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 494 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 497»
وضاحت: فوائد: … ایلوا، جو ایک کڑوا پودا ہے، اس کو اور اس کے عرق کو ”صَبِر“کہتے ہیں۔اس چیز کی جگہ پر آنکھ کا ڈراپ بھی ڈالا جا سکتا ہے، بہرحال اس سے کوئی خوشبونہیں آنی چاہیے۔
الحكم على الحديث: أخرجه مسلم: 1204
Al-Fath al-Rabbani Hadith 4264 in Urdu