🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
34. الْمَبِيتُ بِمِنًى لَيَالِي مِنِّي وَرَمْيُ الْجِمَارِ فِي أَيَّامِهَا وَغَيْرُ ذَلِكَ بَابُ وَقْتِ رَمْيِ
منیٰ کی راتیں منیٰ میں بسر کرنے، ان دنوں میں جمروں کی رمی کرنے اور کچھ دوسرے امور کا بیان یوم النحر یعنی دس ذوالحجہ کے بعد والے دنوں میں کنکریاں مارنے کے وقت اور اس کے آداب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4561
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! أَلَا نَبْنِي لَكَ بِمِنَى بَيْتًا أَوْ بِنَاءً يُظِلُّكَ مِنَ الشَّمْسِ؟ فَقَالَ: ( (لَا إِنَّمَا هُوَ مُنَاخٌ لِمَنْ سَبَقَ إِلَيْهِ) )
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول!ہم آپ کے لئے منیٰ میں گھر یا کوئی خیمہ نہ لگا دیں، جو آپ کو دھوپ سے بچائے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں، منی تو اس آدمی کے لیے اونٹ بٹھانے کی جگہ ہے، جو وہاں پہلے پہنچ جائے۔ [الفتح الربانی/طواف المفرد والقارن والمتمتع/حدیث: 4561]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، وتفرد به ابراهيم بن مھاجر، وھو ضعيف، ووالدةيوسف بن ماھك، وھي مسيكة المكية، مجھولة۔ أخرجه ابوداود: 2019، والترمذي: 881، وابن ماجه: 3006، 3007، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 25541 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 26057»
وضاحت: فوائد: … احادیث ِ مبارکہ میں بیان کردہ احکام واضح ہیں کہ تشریق والے ایام مِنٰی میں گزارے جائیں اور ان تینوں دنوںمیں زوالِ آفتاب کے بعد رمی کی جائے، جبکہ پہلے اور دوسرے جمرے کے پاس رک کر اور قبلہ رخ ہو کر گڑگڑا کر طویل دعا کی جائے اور اس مقصد کے لیے جمرۂ عقبہ کے پاس نہ ٹھہرا جائے، نیز ان دنوں میں کثرتِ ذکر کا اہتمام کیا جائے، جیسا کہ ارشادِ باری تعالی ہے: {وَاذْکُرُوْا اللّٰہَ فِیْ اَیَّامٍ مَّعْدُوْدَاتٍ} … اور اللہ تعالی کییاد ان گنتی کے چند دنوں میں کرو۔ (سورۂ بقرہ: ۲۰۳) ان دنوں سے مراد ایامِ مِنٰی ہیں۔

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف


Al-Fath al-Rabbani Hadith 4561 in Urdu