الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
59. بَابُ السِّنِّ الَّذِي يُجْزِئُ فِي الْأُضْحِيَةِ
جانور کی اس عمر کا بیان جو قربانی میں کفایت کرتی ہے
حدیث نمبر: 4669
عَنْ أَبِي الْخَيْرِ مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَعْطَاهُ غَنَمًا فَقَسَمَهَا عَلَى أَصْحَابِهِ ضَحَايَا فَبَقِيَ عَتُودٌ مِنْهَا فَذَكَرَهُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ ضَحِّ بِهِ
۔ (دوسری سند) سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو بکریاں دیں تاکہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ میں ان کو بطورِ قربانی تقسیم کریں، پس بکری کا ایک سال کا بچہ بچ گیا (جو دو دانتا نہیں تھا)، جب انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بتلایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم اس کی قربانی کر لو۔ [الفتح الربانی/طواف المفرد والقارن والمتمتع/حدیث: 4669]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث بالطريق الأول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 17479»
الحكم على الحديث:
انظر الحديث بالطريق الأول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 17479
Al-Fath al-Rabbani Hadith 4669 in Urdu