الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
60. بَابُ مَا لَا يُضَحَّى بِهِ لِعَيْبِهِ وَلَا يُكْرَهُ وَمَا يُسْتَحَبُّ
ان جانوروں کا بیان کہ عیب کی وجہ سے جن کی قربانی نہیں کی جا سکتی اور جن کی قربانی مکروہ ہے اور جن کی مستحبّ ہے
حدیث نمبر: 4678
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ اشْتَرَيْتُ كَبْشًا أُضَحِّي بِهِ فَعَدَا الذِّئْبُ فَأَخَذَ الْأَلْيَةَ قَالَ فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ ضَحِّ بِهِ
۔ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے قربانی کرنے کے لیے ایک دنبہ خریدا، لیکن بھیڑئیے نے اس پر حملہ کیا اور اس کا سرین کاٹ کر لے گیا،پھر جب میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس بارے میں سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم اس کی قربانی کر سکتے ہو۔ [الفتح الربانی/طواف المفرد والقارن والمتمتع/حدیث: 4678]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لضعف جابر بن يزيد الجعفي، وجھالة محمد بن قرظة، أخرجه ابن ماجه: 3146، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11274 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11294»
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لضعف جابر بن يزيد الجعفي
Al-Fath al-Rabbani Hadith 4678 in Urdu