الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
28. بَابٌ فِيمَا جَاءَ فِي الْمَنِيِّ
منی کا بیان
حدیث نمبر: 468
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ حَدَّثَنِي أَبِي ثَنَا عَفَّانُ قَالَ: ثَنَا مَهْدِيُّ قَالَ: ثَنَا وَاصِلٌ الْأَحْدَبُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ النَّخْعِيِّ عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ: رَأَيْتُنِي عَائِشَةُ أُمُّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَغْسِلُ أَثَرَ جَنَابَةٍ أَصَابَتْ ثَوْبِي فَقَالَتْ: مَا هَذَا؟ قُلْتُ: جَنَابَةٌ أَصَابَتْ ثَوْبِي، فَقَالَتْ: لَقَدْ رَأَيْتُنَا وَإِنَّهُ يُصِيبُ ثَوْبَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، فَمَا يَزِيدُ عَلَى أَنْ يَقُولَ بِهِ هَكَذَا، وَوَصَفَهُ مَهْدِيٌّ حَكَّ يَدَهُ عَلَى الْأُخْرَى
اسود بن یزید رحمہ اللہ کہتے ہیں: ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے مجھے دیکھا کہ میں اپنے کپڑے سے جنابت کے اثر کو دھو رہا تھا، انہوں نے کہا: ”یہ کیا ہے؟“ میں نے کہا: ”جنابت ہے، جو میرے کپڑے کو لگ گئی تھی،“ انہوں نے کہا: ”میں بھی اپنے آپ کو دیکھ رہی ہوں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑے کو جنابت لگ جاتی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس طرح کرنے سے زیادہ تو کچھ نہیں کرتے تھے۔“ مہدی رحمہ اللہ نے ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ پر کھرچ کر کیفیت کو بیان کیا۔ [الفتح الربانی/كتاب الطهارة/حدیث: 468]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط الشيخين۔ أخرجه ابوعوانة: 1/ 204، وابن خزيمة: 288،وابن حبان: 2332، و أخرجه مسلم: 288 ولم يسق ھذا اللفظ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24702 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25209»
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط الشيخين ۔ أخرجه ابوعوانة: 1/ 204
Al-Fath al-Rabbani Hadith 468 in Urdu