الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
63. بَابُ وَقْتِ الذَّبْحِ
ذبح کے وقت کا بیان
حدیث نمبر: 4692
عَنِ الْبَرَاءِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ خَالِهِ أَبِي بُرْدَةَ أَنَّهُ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا عَجَّلْنَا شَاةَ لَحْمٍ لَنَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَقَبْلَ الصَّلَاةِ قُلْتُ نَعَمْ قَالَ تِلْكَ شَاةُ لَحْمٍ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ عِنْدَنَا عَنَاقًا جَذَعَةً هِيَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ مُسِنَّةٍ قَالَ تُجْزِئُ عَنْهُ وَلَا تُجْزِئُ عَنْ أَحَدٍ بَعْدَهُ
۔ سیدنا براء اپنے ماموں سیدنا ابو بردہ رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ انھوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم نے گوشت والی بکری جلدی ذبح کر دی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا: کیا نماز سے پہلے؟ انھوں نے کہا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ تو صرف گوشت کی بکری ہے۔ انھوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرے پاس ایک سال سے کم عمر کا بکری کا بچہ ہے، لیکن وہ مجھے دو دانتے جانور سے زیادہ پسند ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ تجھ سے کفایت کرے گا، لیکن تیرے بعد اس قسم کا جانور کسی سے کفایت نہیں کرے گا۔ [الفتح الربانی/طواف المفرد والقارن والمتمتع/حدیث: 4692]
تخریج الحدیث: «ترقیم بيت الأفكار الدولية: 16599»
الحكم على الحديث:
ترقیم بيت الأفكار الدولية: 16599
Al-Fath al-Rabbani Hadith 4692 in Urdu