الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
38. بَابُ إِنَّ السَّلْبَ لِلْقَاتِلِ وَأَنَّهُ غَيْرَ مَخْمُوسٍ
اس چیز کا بیان کہ سلب قاتل کا ہو گا اور اس میں سے خُمُس نہیں لیا جائے گا
حدیث نمبر: 5047
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ حُنَيْنٍ مَنْ تَفَرَّدَ بِدَمِ رَجُلٍ فَقَتَلَهُ فَلَهُ سَلَبُهُ قَالَ فَجَاءَ أَبُو طَلْحَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بِسَلَبِ أَحَدٍ وَعِشْرِينَ رَجُلًا
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غزوۂ حنین کے موقع پر فرمایا: جو آدمی کسی کو قتل کرنے میں اکیلا ہو تو اسی کے لیے اس کا سلب ہو گا۔ سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ اکیس افراد کا سلب لے کر آئے۔ [الفتح الربانی/كتاب الجهاد/حدیث: 5047]
تخریج الحدیث: «أخرجه مطولا مسلم: 1809، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 13041 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13072»
الحكم على الحديث:
أخرجه مطولا مسلم: 1809
Al-Fath al-Rabbani Hadith 5047 in Urdu