الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. بَابُ التَّعْلِيظِ فِي الْيَمِينِ الْفَاجِرَةِ وَتَعْظِيمِهَا عَلَى مِنْبَرِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم
جھوٹی قسم کے بارے میں سختی کا اور منبر نبوی پر اس قسم کے بڑا جرم ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 5324
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ الْيَمِينُ الْكَاذِبَةُ مُنْفِقَةٌ لِلسِّلْعَةِ مُمْحِقَةٌ لِلْكَسْبِ وَفِي لَفْظٍ لِلْبَرَكَةِ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جھوٹی قسم، مال کو تو بیچنے والی ہوتی ہے، لیکن کمائی کی برکت کو مٹا دیتی ہے۔ ‘ [الفتح الربانی/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 5324]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 2087، ومسلم: 1606، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7207 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7206»
وضاحت: فوائد: … جو آدمی سودا کرتے وقت کبیرہ گناہ کا ارتکاب کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی تعظیم کو پس پشت ڈال دیتا ہے۔ اسے اس سودے سے کمائی ہوئی دولت کے بارے میں کیا امید ہونی چاہیے؟ اس کا فیصلہ ہر ذی شعور کر سکتا ہے۔
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 2087
Al-Fath al-Rabbani Hadith 5324 in Urdu