الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابُ الْيَمِينِ فِي قَطِيعَةِ الرَّحِمِ وَمَا لَا يَمْلِكُ
قطع رحمی اور غیر ملکیتی چیز کے بارے میں قسم اٹھا لینے کا بیان
حدیث نمبر: 5352
عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَا نَذْرَ إِلَّا فِيمَا ابْتُغِيَ بِهِ وَجْهُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَلَا يَمِينَ فِي قَطِيعَةِ رَحِمٍ
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نذر صرف اس چیز میں ہے، جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی رضامندی کو تلاش کیا جائے اور قطع رحمی میں کوئی قسم نہیں ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 5352]
تخریج الحدیث: «حديث حسن، أخرجه أبوداود: 3273، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 6732 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 6732»
وضاحت: فوائد: … یعنی قطع رحمی کے لیے اٹھائی ہوئی قسم کو پورا نہیں کیا جائے گا۔ آدمی قسم اور نذر کے ذریعے ایسی چیز کو اپنے حق میں فرض کرے، جس میں اللہ تعالیٰ کی رضامندی ہو، مثلا نماز پڑھنا، ذکر کرنا، روزے رکھنا اور صدقہ کرنا، وغیرہ۔
الحكم على الحديث:
حديث حسن
Al-Fath al-Rabbani Hadith 5352 in Urdu